امام محمد باقر ع کی شہادت

امام محمد باقر ع کی شہادت
کچھ روایات میں نقل ہوا ہے کہ امام محمد باقر علیہ السلام کو زہرآلود گھوڑے کی زین کے ذریعے مسموم کیا گیا،جس کی شدت سے آپ کا جسم  تیزی سے متورم ہوگیا اور آپ کی شہادت کا سبب بنا۔
دوسری روایات میں ہشام بن عبدالملک کو آپ ع کی شہادت کی وجہ بتایا گیا ہے۔قطعی طور پہ آپ کی شہادت ہشام کے دور میں واقع ہوئ جو 105 سے 125ہجری قمری تک حکمران رہا۔امام محمس باقر ع کی شہادت کا سال 118ھ ذکر کیا گیا ہے۔ہشام کی امام ع سے دشمنی اور آپ سے بدسلوکی، بنی امیہ کا خاندان علی ع سے بغض و نفرت نے ہشام کو امام ع کو غیر اعلانیہ طور پہ رستے سے ہٹانے پہ اکسایا۔اسی لئے اس نے اپنے منصوبے پہ عملدرآمد کیلئے اپنے خاص کارندوں کا استعمال کیا۔اس نے ابراہیم بن ولید کو جو کہ ایک اموی کارندہ اور دشمن اہلبیت ع تھا تمام وسائل کیساتھ امام ع کے قریبی افراد کی جاسوسی پہ مقرر کیا تاکہ کسی رکاوٹ کے بغیر امام ع تک رسائ حاصل کرسکے اور ہشام کے ناپاک منصوبے کوامام ع کی شہادت کی صورت میں کامیاب بنا سکے۔
امام محمد باقر علیہ السلام اس طرح شہادت کے عظیم رتبے پہ فائز ہوکر اپنے پروردگار کی بارگاہ میں پہنچے اور جنت البقیع میں اپنے والد بزرگوار امام سجاد ع اور ان کے چچا امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کے جوار میں دفن کئے گئے۔
حسین ع عالمی عشق کیمپین امام محمد باقر ع کی شہادت پہ تمام محبین کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوۓ دعا کرتی ہے کہ خدا ہمیں دنیا و آخرت میں آئمہ معصومین ع کی برکات سے بہرہ مند فرماۓ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.