امام رضا علیہ السلام کی ولادت کی مناسبت سے

امام رضا علیہ السلام کی ولادت کی مناسبت سے
خراسان آپ ع کی شبِ ولادت میں دنیا کا محترم ترین مقام ہے۔عطر کی خوشبو زمین سے آسمان کی جانب رواں دواں ہے اور تمام عرش نشین اس شہر کا چراغاں ایک دوسرے کو دکھا رہے ہیں جہاں آٹھواں سورج دن رات چمکتا ہے۔
حضرت امام رضا علیہ السلام شبِ جمعہ،11ذی القعدہ،148ھ ق کو مدینہ منورہ میں متولد ہوۓ۔آپ کے والدِ بزرگوار، ساتویں امام حضرت موسی ابن جعفر علیہ السلام اور والدہ ام البنین،تکتُم یا نجمہ نامی خاتون تھیں۔ان کے لئے یہ تینوں نام تاریخ میں ذکر ہوۓ ہیں۔
یہ عظیم خاتون ایک با فضیلت مخدرہ تھیں جنہیں خدا نے امام موسی کاظم علیہ السلام کی زوجیت اور امام رضا علیہ السلام کی والدہ کی حیثیت سے منتخب کیا۔
علامہ مجلسی رحمۃ اللہ علیہ، بحارالانوار کی جلد 7/49 میں نقل کرتے ہیں کہ :
امام رضا علیہ السلام کی والدہ جناب نجمہ،کنیز تھیں جنہیں امام موسی کاظم علیہ السلام کی والدہ جناب حمیدہ خاتون نے خریدا تھا۔آپ کہتی ہیں کہ: ” میں نے جنابِ رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خواب میں دیکھا جو مجھ سے فرما رہے تھے ۔” اے حمیدہ،یہ نجمہ تمہارے بیٹے موسیٰ کیلئے ہےجس سے عنقریب دنیا کا بہترین فرد دنیا میں آۓ گا”۔
اسی لئے میں نے نجمہ، موسیٰ کو بخش دی اور جب رضا (ع) متولد ہوۓ، نجمہ کا نام طاہرہ رکھا گیا۔
کیمپین حسین ع عالمی عشق،امام علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے تمام شیعیانِ اہلبیت ع کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتی ہے۔امید ہے دنیا و آخرت میں آئمہ معصومین علیہم السلام کی برکات ہمیں نصیب ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *