روزِدختر اور کریمہ اہلبیت ع کی ولادت مبارک ہو

روزِدختر اور کریمہ اہلبیت ع کی ولادت مبارک ہو
حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا 173 ھ ق کو مدینہ منورہ میں متولد ہوئیں اور ایسے گھر میں پرورش پائ جس میں والد، امام موسیٰ کاظم ع اور بھائ ،امام رضا ع جیسی ہستیاں موجود تھیں۔
فاطمہ سلام اللہ علیہا نے ایمان اور طہارت کی آغوش میں تربیت پائ اور چشمہء عفت،عصمت،علم و حکمت سے اپنی روح و جان کو سیراب کیا۔آپ کا نسب و خاندان نبوی،فاطمی و علوی تھا۔ آپ کے جد،  والدہ کی طرف سے امام حسن مجتبیٰ ع اور والد کی طرف سے امام حسین ع کی نسل سے تھے۔
عبادت اور ادب،اس پاکیزہ شجر کے برگ و پھول تھے۔آپ کی روحانی اور انفرادی صفات اور اعلیٰ اخلاق و مناقب کی بدولت “کریمہء خاندانِ رسالت” کے نام سے پکارا جاتا ہے۔شیعہ فقہا اور علماء آپ کو اس لقب سے یاد کرتے ہیں اور اہلبیت عصمت وطہارت میں یہ لقب صرف آپ ع سے مخصوص ہے اسی لئے کریمہء اہلبیت ع کی بابرکت ولادت کی مناسبت اور برکت سےاس دن کو ” روزِ دختر” سے موسوم کیا گیا ہے۔
حسین ع، عالمی عشق کیمپین،حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی ولادت اور ” روزِ دختر” کی مناسبت سے تمام محبانِ اہلبیت ع کی خدمت میں تبریک اور تہنیت عرض کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.