اسکاٹ لینڈ کی مسلم کمیونٹی نے بیمار افراد کی امداد کی

اسکاٹ لینڈ کی مسلم کمیونٹی نے بیمار افراد کی امداد کی

بلزہل ٹاؤن،لاناکشر اسکاٹ لینڈ کی مسجد کے ممبر افراد نے مقامی ہسپتالوں میں داخل بیمار  اور سرطان میں مبتلا بچوں کی امداد کیلئے تقریبا 3ہزار یورو جمع کئے۔

یہ امداد نمازِجمعہ کی ادائیگی کے بعد جمع کی گئ۔ایک  ایک ہزار یورو کے تین کراس چیکس ، ولیٹو،بٹیسن اور ایرڈری کے ہسپتالوں میں داخل مستحق بیماروں کی امداد کیلئے دئے جائیں گے۔

اسکاٹ لینڈ میں 50ہزار سے زائد مسلمان مقیم ہیں جو وہاں کی کل آبادی کا تقریبا 1/4فیصد ہیں۔دوسری بڑی مذہبی کمیونٹی کی یہاں 30مساجد ہیں۔اس علاقے کے مسلمان،اسلام کے بارے میں غلط تصورات سے مقابلے کیلئے اکثر انسان دوستانہ اقدامات انجام دیتے رہتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.