حسین ع عالمی عشق کیمپین، اس امامِ رحمت کی شہادت کے موقع پر تعزیت پیش کرتی ہے۔

امام جعفر صادق علیہ السلام،چھٹے معصوم امام ہیں جنکے نام کی بدولت شیعہ فرقے کو فقہ جعفریہ کے نام سے پہچانا جاتا ہے ۔آپ سن 80 یا 83 ہجری قمری میں مدینہ منورہ میں متولد ہوۓ اور اپنے والد کی وفات کے بعد حقیقی شیعہ مکتب کی فکری اور سیاسی رہبری کی باگ ڈور سنبھالی۔ آپ 148ھ ق تک بقیدِ حیات رہے۔اس دوران ہزارہا شاگرد آپ کے حلقہء درس میں حاضر ہوتے تھے،آپ  ہمعصر علماء کے درمیان ممتاز مقام کے حامل  تھے۔دینی ادب میں تفسیر،اخلاق اور مخصوصا فقہ سے متعلق کئ ہزار احادیث آپ سے روایت کی گئیں ہیں جو شیعہ روایات کی عظمت اوران کی علمی بنیاد کی تقویت کا باعث ہیں۔
حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام،مسلمانوں کے چھٹے پیشوا،اِنہیں ایام میں عباسی خلیفہ منصور دوانیقی کے ہاتھوں مدینے میں زہر کے ذریعے شہید کئے گئے۔
امامِ معصوم سے روایت شدہ کلام اور روایات مختلف ادیان کے پیروکاروں کیلئے ہمیشہ ایک رہنما اور روشن چراغ کی مانند ہیں۔
حسین ع عالمی عشق کیمپین، اس امامِ رحمت کی شہادت کے موقع پر تعزیت پیش کرتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *