امام زین العابدین علیہ السلام ولادت مبارک

علی بن حسین بن علی بن ابی طالب (ع)، (ولادت 38 ہجری شہادت 95 ہجری) المعروف بہ امام سجاد اور زین العابدین، شیعیان آل رسول کے چوتھے امام ہیں۔ آپ کی امامت کا دور 34 سال کے عرصے پر محیط ہے۔ آپ واقعہ کربلا میں حاضر تھے۔ آپ کی زندگی کے دوسرے اہم واقعات میں واقعۂ حرہ، توابین کی تحریک اور مختار کا قیام، شامل ہیں۔ آپ کی کتابیں صحیفۂ سجادیہ اور رسالۃ الحقوق عالمی شہرت کی حامل ہیں۔ آپ ولید بن عبدالملک کے حکم پر زہر کھلوا کر شہید کئے گئے۔ [1] آپ کا مدفن جنت البقیع میں اپنے چچا امام حسن مجتبی علیہ السلام کی قبر کے پہلو میں ہے۔[2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *