علامہ حسن ظفر نقوی کی انجیوگرافی، ڈاکٹروں کا مکمل آرام کا مشورہ

کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی کی ایجیوگرافی کرلی گئی۔ ڈاکٹرز کی جانب سے علامہ حسن ظفر کو مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ہفتہ کے روز عارضہ قلب کے سبب معروف عالم دین و خطیب اہلبیت (ع) علامہ حسن ظفر نقوی کو فوری طور پر اسلام آباد کے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں وہ گذشتہ تین دنوں سے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہیں۔ مولانا سید حسن ظفر نقوی جو کہ 13 مئی سے شیعہ حقوق اور پرامن پاکستان کیلے جاری علامہ راجہ ناصر عباس کی بھوک ہڑتال میں ان کے شانہ بشانہ ہیں۔06-2_579470f065e3b

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.