ہمارے بارے میں

صدیوں قبل ایک شخص اپنے زمانے کے ظالموں کے ہاتھوں حق کی پایمالی سے تنگ آکے بے عدالتی اور حکومتی مظالم کے سامنے خاموش نہ رہ سکا اور اپنے تمام مال واسباب،اہل و عیال،اقرباء اور دوستوں کے ہمراہ حق کو زندہ کرنے کے لئے اٹھ کھڑا ہوا۔حق کو زندہ کرنے کیلئے اس نے اپنی ہر چیز قربان کردی اور شہادت پائ اور ابد تک حق کو اپنا مقروض بنا ڈالا تا کہ دنیا کاہر آزاد شخص یہ جان لے کہ حق اور حقیقت تک پہنچنے کی قیمت بہت زیادہ ہے اور ہر کوئ اس کی قیمت ادا نہیں کرسکتا
وہ حسین، خدا کے آخری رسول کا بیٹا تھا
انکی اور انکے ساتھیوں کی شہادت کے 1400سال گذر جانے کے بعد بھی ہر سال دنیا کے آزاد منش افراد اور حق و عدالت کے متلاشی لوگ ان کی یاد کو زندہ رکھنے کیلئے کوشاں ہیں اور محرم کے ایام میں خصوصی طور پہ ان کی یاد میں مجالس و محافل برپا کرتے ہیں ان کا عقیدہ ہے کہ آج اس بے انصافی،حق کُشی اور ظلم وزیادتی کے دور میں ان کی پیروی جو کہ ایثار و قربانی کا راستہ ہے، ہماری نجا ت کی واحد راہ ہے ۔
حسین ع عالمی عشق کیمپین، عشاق کے ٹھاٹھیں مارتے سمندر اور مختلف عوامی انجمنوں کے ساتھ اس کوشش میں ہے کہ اس عالمی ہستی کی محبین کو پہچان کروانے کے ساتھ ساتھ انکے چاہنے والوں اور عدالت طلب افراد کی انسانی زنجیر تشکیل دے جو فن پاروں اور میڈیا پروگرامز کے ذریعے اس مکتبہ فکر کو حق کی ضروری پہچان اور ظلم وجور سے پر اس دور میں عدل و انصاف کی تجدید کیلئے آمادہ کرسکے ۔
حسین ع عالمی عشق ایک عوامی آرگنائزیشن ہے اور دنیا کے کسی حکوتی ادارے سے وابستگی نہیں رکھتی۔دنیا کے ہر حصے سے تمام محبان امام حسین علیہ السلام اسے ممبر ہیں۔
یہ کیمپین اپنے پروگرامز اور پراجیکٹس کیلئے جو کہ ممبران کی جانب سے طے کئے جاتے ہیں،عوامی ڈونیشنز کے حصول کیلئے اقدامات کررہی ہے۔